Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ قطر اسپتال سے گرفتار ہونے والی بچی بازیاب، جوڑا گرفتار | زرائع نیوز

کراچی:‌ قطر اسپتال سے گرفتار ہونے والی بچی بازیاب، جوڑا گرفتار

کراچی: قطر اسپتال سے اغواء کی جانے والی نومولود بچی کو کچھ گھنٹوں بعد ہی پولیس نے بازیاب کرا لیا، اغواء میں ملوث 4 ملزم گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک اور مغوی بچی بھی بازیاب کرا لی گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس چند گھنٹوں میں ہی ملزمان تک پہنچ گئی اور ان کے قبضے سے بچی کو بازیاب کرا لیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 6 ماہ قبل اغواء ہونے والی ایک اور بچی بھی بازیاب کرا لی گئی۔

گرفتار جوڑے نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے گھر اولاد نہ ہوئی تو انہوں نے بچے اغوا کرنے کا منصوبہ بنایا اور انہیں سب کے سامنے اپنا بچہ ثابت کیا، اب تک چھ بچے اغوا کرچکے ہیں۔