Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
رینجرزو پولیس کی کٹی پہاڑی پرکارروائی، اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 5 ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

رینجرزو پولیس کی کٹی پہاڑی پرکارروائی، اسٹریٹ کرمنل گروہ کے 5 ملزمان گرفتار

کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیادپرمشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی سے انتہائی مطلوب اسٹریٹ کرائم میں ملوث گروہ کے5 ملزمان سلیمان عرف بھائی،محمدظہور عرف ظہور ئے،افضل خان، محمدہارون اور عبدالغنی عرف شینا کو گر فتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسلحے کے زور پر متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ملزم سلیمان عرف بھائی پولیس کے ساتھ دوران ڈکیتی مقابلے میں زخمی ہوکر جیل جا چکا ہے۔

دوران تفتیش ملزم محمد ظہور عرف ظہورئے نے انکشاف کیا کہ وہ ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے اور جرائم پیشہ افراد کوکرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔گرفتارملزمان کو بمعہ برآمد شدہ اسلحہ مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔