کراچی: وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہےکہ حافظ نعیم اس انتظار میں ہیں کہ انہیں اکثریت پر عسکریت سے مئیر شپ مل جائے، پیپلز پارٹی کراچی میں ہمیشہ چھوٹی یا بڑی طاقت رہی ہے، عمران ایسا لاڈلہ ہے، جس کو ہر جگہ سے ریلیف مل رہا اور وہ معیشت کو تباہ کردیا، عدلیہ جیسا انصاف عمران کو دے رہی، ایسا انصاف عوام کو بھی فراہم کرے، وفاق کو واضح کرچکے مردم شماری شفاف نہ ہوئی تو نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر 11 نشستوں پر مئیر کے انتخابات سے قبل ہی انتخابات کروانے تھے تو 2 ماہ تاخیر کیوں کی گئی، یہ صورتحال رہی تو مئیر کا انتخاب مئی سے قبل نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے حافظ نعیم کی جانب سے عسکریت اور اکثریت سے متعلق بیان پر کہا کہ حافظ نعیم شاید عسکریت کے انتظار میں ہیں، حیرت ہے ہم تنقید کریں الیکشن کمیشن پر تکلیف جماعت اسلامی کو ہوتی ہے، جماعت اسلامی دعوے کررہی ہے کہ عوام ان ہے ساتھ ہے تو پھر ٹول پلازہ کراس کرکے ان کی اکثریت کہاں چلی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا پہلا حق ہےکہ میئر ہمارا ہو، ہم کہتے ہیں مذاکرات کرو، آپ کے نمبرز زیادہ ہوتے تو ہم آپ کی مدد کرتے۔
