Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر وفاقی وزیر داخلہ برہم | زرائع نیوز

کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر وفاقی وزیر داخلہ برہم

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے صوبوں کو ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیموں کو سختی سے کام سے روکنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ان تنظیموں کی سرگرمیوں پر شدید اظہار برہمی کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صوبے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں کیخلاف مؤثر کام نہیں کر رہے۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا ہے کہ کالعدم جماعتوں کو اقلیتوں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کالعدم تنظیموں کو کام سے روکنے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

خیال رہے رواں سال جشن ولادت النبی کے جلوس کے موقع پر چکوال میں احمدی فرقے کی مسجد پر جلوس کےشرکاء نے حملہ کیا اور وہاں مقیم قادیانیوں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا تھا، علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو قابو رکھنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ میں چوہدری نثار علی خان کی کاکردگی پر سوال اٹھائے گئے تھے اور اُن سے جواب طلب کیا گیا تھا کہ آخر وہ کیوں کالعدم جماعت کے سربراہان سے ملاقت کرتے ہیں۔

157 thoughts on “کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر وفاقی وزیر داخلہ برہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *