حال ہی میں بہت بڑی مشکل کا سامنا کرنے والی پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خاموشی توڑ دی۔ انڈیپینڈینٹ اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اب اُن کا دل چاہتا ہے خودکشی کرلیں۔
رابی پیرزادہ نے دو روز قبل اپنا موبائل ڈیٹا لیک ہونے کی وجہ بھی بیان کی تھی، یاد رہے کہ جمعے کے روز رابی پیرزادہ کی نامناسب ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ البتہ اب ان کی نئی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔
رابی پیرزادہ کی نازیبا ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر بھی چرچا رہا البتہ گزشتہ روز اُن کے حق میں #IamRabiPirZada کے نام سے ہیش ٹیگ چلایا گیا جو ٹاپ ٹرینڈ میں رہا۔












