لاہور : تحریک انصاف اور ان کے حامیوں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ایسے میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی نے ایک ذو معنی ٹویٹ کی جسے تمام سیاسی پنڈت ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات اسی سال آٹھ اکتوبر کو کروانے کا اعلان کیا تو بظاہر اس کے ردعمل میں مونس الٰہی کی اس ٹویٹ سے ملک میں پہلے سے جاری سیاسی عدم استحکام کے ماحول میں ایک نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔
