Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایشیا کپ میں بھارت کے میچز کہاں ہوں گے , میزبانی کون کرے گا ؟ جانیے! | زرائع نیوز

ایشیا کپ میں بھارت کے میچز کہاں ہوں گے , میزبانی کون کرے گا ؟ جانیے!

لاہور : ایشیاء کپ 2023ء میں بھارت کے میچز پاکستان میں نہیں ہوں گے جبکہ ٹورنامنٹ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے دیگر میچز پاکستان میں ہی ہوں گے اور اس حوالے سے فارمولے پر عمل ہونے کی قوی امید ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل نئے فارمولے کی منظوری دے گی، ایشیاء کپ کے لیے بھارت کے پاکستان نہ آنے پر تیسرے ملک میں میچز کا فارمولا دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیاء کپ کے لیے پاکستان کے نئے فارمولے کا اگلے چند روز میں فیصلہ متوقع ہے، اس پر عمل ہوا تو پاکستان ورلڈ کپ کے میچز بھی تیسرے ملک میں کھیلے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے فارمولے پر عمل کی صورت میں پاکستان رواں برس ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہیں جائے گا اور اس بارے میں پی سی بی نے آئی سی سی اور اے سی سی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔