Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انٹرسائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان | زرائع نیوز

انٹرسائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کااعلان

کراچی: اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پری میڈیکل کے امتحانات میں 26 ہزار 422 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 25ہزار 786امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

ان امتحانات میں 12ہزار 625تمام چھ پرچوں میں، 4ہزار 364 پانچ پرچوں میں، 3ہزار 222 چار پرچوں میں، 2ہزار 592 تین پرچوں میں، 1ہزار 588 دو پرچوں میں جبکہ 851 امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ طلبہ اپنے نتائج اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس اینڈرائڈ ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر BIEK کے نام سے سرچ کرکے موبائل میں انسٹال کیا جاسکتا ہے۔