Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
تبادلہ رکوانے لئے اپنے ہی پیٹی بندبھائی سے رشوت کا مطالبہ , اہلکار نے خودکشی کر لی | زرائع نیوز

تبادلہ رکوانے لئے اپنے ہی پیٹی بندبھائی سے رشوت کا مطالبہ , اہلکار نے خودکشی کر لی

کراچی :صفورہ عبداللہ شاہ غازی گوٹھ میں پولیس اہلکار نعمت اللہ شیخ نےخودکشی کرلی ہے
تفصیلات کے مطابق نعمت اللہ کے بھائی پولیس اہلکار سیف اللّہ نے محکمہ پولیس کے منشیوں کو بھائی کی خودکشی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی کے دو، تین مہینوں میں 6 بار تبادلے کیے گئے اور ہربار تبادلہ رکوانے کے لیے پہلے سے بڑھ کر رشوت مانگی گئی۔
پولیس اہلکار سیف اللّہ نے مزید کہا کہ اسے بھی بھائی کی طرح منشی مافیا پریشان کررہی ہے۔
پہلے گلشن حدید سے میمن گوٹھ تبادلہ کیاگیا اور اب گھر سے 45 کلو میٹر دور تبادلہ کردیاگیا۔
پولیس اہلکار کے بیان کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن کامران خان کا کہنا ہے کہ متوفی اہلکار کے بھائی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں