Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی سوشل میڈیاٹیم کے رکن ارشد صدیقی لاپتہ، تصدیق ہوگئی | زرائع نیوز

پی ٹی آئی سوشل میڈیاٹیم کے رکن ارشد صدیقی لاپتہ، تصدیق ہوگئی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنما علی زیدی اور خرم شیر زمان نے پارٹی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارشد صدیقی کی گمشدگی کی تصدیق کی ہے۔

اپنے بیان میں علی زیدی نے بتایا کہ کراچی سے ہماری سوشل میڈیا ٹیم کے رکن ارشد صدیقی لاپتا ہوگئے ہی۔ں گزشتہ روز ارشد اپنے کام کے لیے گھر سے نکلا تھا، اس کے بعد سے اٴْس کا کچھ پتا نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد کے لاپتا ہونے سے اغواء کے ایک اور کیس کی بو آرہی ہے۔علاوہ ازیں رہنما پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے بھی ارشد صدیقی کی گمشدگی کو تشویشناک قرار دیا ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ ارشد کی گمشدگی کے پیچھے اگر امپورٹڈ سرکار کا ہاتھ ہے تو انہیں مہنگا پڑے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔