Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ایشوریہ اور مادھوری کے موازنے پر نازیبا گفتگو، نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس |

ایشوریہ اور مادھوری کے موازنے پر نازیبا گفتگو، نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس

ممبئی :ویڈیواسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھارتی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے نازیبا گفتگو نشر کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف امریکی سِٹکام ’دی بگ بینگ تھیوری‘ کے دوسرے سیزن کی پہلی قسط میں مادھوری سے متعلق شو کے دو کرداروں کے درمیان نازیبا گفتگو دکھائی گئی۔شو میں راج کوٹھراپالی کا کردار ادا کرنے والے کونال نیئر نے لیجنڈ بھارتی اداکارہ کے حوالے سے تضحیک آمیز جملے ادا کیے۔
یہ دیکھ کر مادھوری کے مداح اور مصنف و سوشل ایکٹیوسٹ متھون وجے کمار نے نیٹ فلکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شو میں مادھوی کے حوالے سے دکھائے گئے اس تضحیک آمیز مناظر کو حذف کیا جائے۔