Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید | زرائع نیوز

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
تاہم، شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کرک سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔