کراچی : ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں موٹر سائیکل سوار 24 سالہ کفایت اللہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا،متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال پہنچائی گئی ۔
شارع فیصل ناتھا خان اسٹاپ کے قریب تیز رفتار پک اپ ڈرائیورسے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30 سالہ گل حسن جاں بحق ہوگیا ۔
جبکہ 40سالہ مبارک اور35سالہ الیاس زخمی ہوئے ہیں ۔
ناردرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار شخص کو تیزرفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں 48سالہ بھائی خان جاں بحق ہوگیا۔
کراچی,ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
