اسلام آباد : گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نےکہاہے پاکستان نے پبلک فنانس اور مانیٹری تقاضے پورے کردیئے ہیں اور آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کسی وقت بھی ہو سکتا ہے۔
میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں انہوں نے کہاآئی ایم ایف کسی بھی وقت اچھا اعلان کر سکتا ہے، ان تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد راستہ ہموار ہو چکا ہے۔
انہون نے کہاکہ دوست ممالک اور بینکنگ اداروں سے قرضوں اور سیف ڈیپازٹس کا انتظام ہو رہا ہے، اس معاملے میں مثبت پیش رفت ہو چکی ہے، اسٹیٹ بینک نے اپنی جانب سے تمام اقدامات کر لئے ہیں۔
گورنراسٹیٹ بینک نے کیا خوشخبری سنا دی ؟ جانیئے !
