Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید،2افسروں سمیت 4اہلکارزخمی | زرائع نیوز

جنوبی وزیرستان میں آپریشن،8دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید،2افسروں سمیت 4اہلکارزخمی

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں اہم کمانڈرسمیت 8دہشتگردمارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے شین وارسک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کاتبادلہ ہوا،فورسزکیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگردہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران سپاہی حامد رسول جام شہادت نوش کرگئے،31سالہ شہیدسپاہی حامد رسول کاتعلق راولپنڈی سے تھا۔آپریشن کے دوران2افسران سمیت4 سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے۔
مارے جانے والوں میں دہشتگردکمانڈرجان محمد عرف چراغ شامل ہے،ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اورگولہ بارو دبھی برآمدہوا،ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسزاورشہریوں کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔