Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روس سے خام تیل کی درآمد کا آغاز کب ہوگا؟ مصدق ملک نے بتا دیا ! | زرائع نیوز

روس سے خام تیل کی درآمد کا آغاز کب ہوگا؟ مصدق ملک نے بتا دیا !

کراچی: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ معاملات بہتر انداز میں چل رہے، رواں ماہ روس سے خام تیل کی درآمد کا آغاز ہوجائےگا،گیس ذخائر تیزی سے کم ہورہے ہیں، جس کے باعث آئندہ موسم سرما میں بھی گیس کی قلت کا سامنا رہے گا۔
انہوں نے کہاکہ ایک ہفتے میں سحر و افطار کےوقت گیس لوڈشیڈنگ بند ہوجائے گی تاہم 24 گھنٹے گیس نہیں دے سکتے۔
پی ایس او ہاؤس کراچی میں پٹرولیم ڈیلرز اور کراچی چیمبر میں تاجروں و صنعتکاروں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا ہے، کوشش ہے سحر و افطار میں صارفین کو بجلی اور گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے۔ گورنر سندھ سے درخواست کروں گا کہ بل ضرور جمع کرائے جائیں۔
انہوں نے کہاکہ صنعتوں کو بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے حوالے سے بھی شکایات ہیں، چھوٹی صنعتوں کے بھی بجلی کے نرخوں پر اعتراضات ہیں،موجودہ حالات کی کچھ ذمہ داری سپریم کورٹ پر بھی ہے، بینچوں کی تشکیل پر اتفاق نہیں،سیاستدانوں کو کٹہرے میں لایا جارہا ہے۔