Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں: بابر کاولیمسن کو پیغام | زرائع نیوز

جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں: بابر کاولیمسن کو پیغام

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی صحتیابی کے لیے پیغام جاری کردیا۔

سوشل میڈیا پر بابر اعظم نے کین ولیمسن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جلد صحتیاب ہوکر بہترین واپسی کریں۔
رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کی انجری کے باعث ورلڈ کپ 2023ء میں شرکت بہت حد تک ناممکن ہوچکی ہے۔
کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔