Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آلودگی کے خلاف زمین کا خودکار نظامِ صفائی دریافت، سائنسدان حیران | زرائع نیوز

آلودگی کے خلاف زمین کا خودکار نظامِ صفائی دریافت، سائنسدان حیران

کراچی : محققین نے آلودگی کے خلاف زمین کا اپنا خودکار صفائی کا نظام دریافت کر لیا ہے جس پر سائنسدان بھی حیران رہ گئے۔
زمین ایک ہوا سے چلنے والے پانی کی بوندوں اور اردگرد کی ہوا کے درمیان ایک مضبوط برقی میدان کے ذریعے ہائیڈرو آکسائیڈ کی تشکیل کرتی ہے جو ماحول کو آلودگی اور گرین ہاؤس گیسز سے پاک کرنے کیلئے معاون ثابت ہوتا ہے۔ہائیڈرو آکسائیڈ (او ایچ) کے ذریعے فضائی آلودگی نمایاں طور پر کم کی جاسکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی کیمیا میں ہائیڈرو آکسائیڈ ایک اہم مرکب ہے جو ہوا سے پیدا ہونے والی آلودگیوں کو توڑتا اور فضا سے زہریلی گیسوں کو ہٹا دیتا ہے۔
دلچسپ طور پر فضا میں ہائیڈرو آکسائیڈ کی موجودگی سے سائنسدان پہلے بھی واقف تھے، تاہم ماضی میں سائنسی نظریہ یہ تھا کہ ہائیڈرو آکسائیڈ کی تشکیل سورج کی روشنی سے ہوتی ہے تاہم نئی تحقیق ثابت کرتی ہے کہ اس کا تعلق بوندوں کی سطح پر موجود خصوصی حالات سے ہے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک)