کراچی: ملیر سے پارکو پائپ لائن میں سے تیل چوری کا سلسلہ رک نہ سکا، تھانہ اسٹیل کی حدود گوٹھ فوٹو کے قریب تیل چوروں کی جانب سے 80 فوٹ گھڑا کھودا گیا جس میں کلپ لگا کر تیل چوری کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ 3 ملزمان کے خلاف تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں تیل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں پائپ لائن پر چوکس چوکیدار کی جانب سے انتظامیہ کو اطلاع دینے کے بعد انتظامیہ کے لوگ گوٹھ کہ قریب پہنچے اور تیل چوری کرنےوالی لائن کے قریب معائنہ کیا۔
جہاں پر پائیپ لائن کلپیں لگی ہوئی تھی جس کے بعد پارکو انتظامیا کمپنی انتظامیہ اسسٹنٹ سیکیورٹی افیسر کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں 3 ملزمان واہب ، محبوب ، عبدالشکور کے خلاف تیل چوری کا مقدمہ درج کیا گیا۔
