اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج چین کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر موصول ہوجائیں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آج آنے والی رقم چین کی طرف سے منظور کردہ ایک ارب 30 ڈالر قرض کا حصہ ہے۔
اسحاق ڈار کے مطابق چین قرض کی مد میں ایک ارب ڈالر پاکستان کو پہلے ہی ادا کرچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یہ رقم چین کے آئی سی بی سی بینک کی طرف سے 1.3 ارب قرض کی تیسری قسط ہے۔
گزشتہ ماہ اسحاق ڈار کا اپنے ایک بیان میں بتانا تھا کہ چینی بینک نے پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی رقم رول اوور کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
