Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
شیر کو گھمانا مہنگا پڑ گیا، مالک اور شیر گرفتار | زرائع نیوز

شیر کو گھمانا مہنگا پڑ گیا، مالک اور شیر گرفتار

کراچی کی سڑکوں پر کھلے عام شیر کو گھمانے والے شہری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔  

کراچی کے علاقے کریم آباد میں چند روز قبل ایک نوجوان اپنی گاڑی کے پچھلے کھلے حصے میں شیر کو بٹھا کر سڑکوں پر ہوا خوری کراتا رہا جسے دیکھ کر شہریوں میں خوس و ہراس پھیل گیا، گاڑی پر شیر کو سیر کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی بڑی تعداد نے شیر کو گھمانے والے شخص کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آئے اور پولیس نے متعلقہ شہری کو گرفتار اور شیر کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزم نے بتایا کہ اس کے پاس شیر رکھنے کا لائسنس ہے، شیر کی طبعیت خراب تھی اس لیے ہوا خوری کے لیے کھلی گاڑی میں بٹھا کر سڑکوں کا چکر لگایا۔