Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان | زرائع نیوز

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے اضافہ کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئندہ پندہ روز کے لیے حکومت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کررہی ہے جس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 282 روپے تک پہنچ جائے گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت آئندہ 15 روز کیلیے 293 روپے پر برقرار رہے گی  جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت بھی 274 روپے پر برقرار رہے گی۔ جب کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 186 روپے 7 پیسے پر پہنچ جائے گی۔