Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کامران ٹیسوری نے شہریوں کو لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیدی | زرائع نیوز

کامران ٹیسوری نے شہریوں کو لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیدی

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پورے کراچی کو عید کے دن گورنر ہاؤس میں لنچ اور عید ملن پارٹی کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ساتھ میں قوالی بھی ہوگی۔

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے 26 ویں روزے کی سحری گلزار ہجری اسکیم 33 میں عوام کے درمیان کی، اس موقع پر لوگوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اجرک، سندھی ٹوپی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ گزشتہ روز سحری کے بعد گلشن معمار سے گورنر ہاؤس واپس جارہا تھا تو ایک ایک سڑک دیکھ رہا تھا، سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، خراب ہیں وہ ٹھیک کروانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہاں ہیں وہ کنٹریکٹر جو اربوں کے کنٹریکٹ لیکر سورہے ہیں، کل ڈی جی آڈٹ کو بلاؤں گا کہ وہ آڈٹ کریں کہ تین سالوں سے سڑکیں کیوں نہیں بنیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ خدارا کم سے کم تنخواہ 50 ہزار کردیں، سی ایم صاحب نیک نیت انسان ہیں مجھے امید ہے وہ کام کریں گے، انہیں گورنر ہاؤس میں افطار کرنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے نہیں آسکے۔