Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گر گیا، متعدد کنٹینرز دبنے سے ہلاکتوں کا خدشہ | زرائع نیوز

طورخم سرحد پر پہاڑی تودہ گر گیا، متعدد کنٹینرز دبنے سے ہلاکتوں کا خدشہ

پشاور: طورخم سرحد کی ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ گر گیا جس سے متعدد کنٹینرز ملبے تلے دب گئے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر طورخم سرحد کے قریب ایکسپورٹ روڈ پر پہاڑی تودہ رات دیر گئے سحری سے قبل گرا، متعدد مال بردار گاڑیاں اور کنٹینرز ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے کم از کم 8 افراد میں سے 2 زخمیوں کو لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں اجر اللہ اور خاصہ دار نامی ڈرائیورز بھی شامل ہیں۔

دونوں ڈرائیورز کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایچ او عشرت علی کا کہنا ہے کہ پہاڑی تودہ گرنے سے مال بردار گاڑیوں اورکنٹینرز میں آگ لگ گئی، 12 سے زائد گاڑیاں آتشزدگی کا شکار ہوئی ہیں۔

ایس ایچ او عشرت علی کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کیلئے سرتوڑ کوشش جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز اور عملہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔