Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی | زرائع نیوز

سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی

ریاض : بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نہ نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اگر سعودی عرب میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر پاکستا ن اور سعودی عرب میں بروز ہفتہ عیدالفطر ہونے کاامکان ہے۔ فلکیاتی ادارے نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ پیشگوئی فلکیاتی معلومات پر کی گئی ہے مملکت میں عید الفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان وہاں کے حکام نئے چاند کی رویت کی بنیاد پر کریں گے۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو ہونے کا امکان ہے، دوسری جانب ماہرین فلکیات نے پاکستان میں تیس روزے ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے عیدالفطر کے ہفتے کے روز ہونے کا امکان ظاہر کیا تھا۔

پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا بروز جمعرات 20 اپریل کو چاند کی رویت کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں شہادتوں کی بنیاد پر عیدالفطر کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا، اگر سعودی عرب اور پاکستان میں 29 رمضان کو چاند نظر نہیں آتا تو پھر دونوں ممالک میں عید ایک ہی روز ہونے کا امکان ہے۔