Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کل کا سورج گرہن پاکستان میں نظر آئے گا یا نہیں ؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

کل کا سورج گرہن پاکستان میں نظر آئے گا یا نہیں ؟ جانیئے !

کراچی ;دنیا کے کئی ممالک میں کل ہونے والا سورج گرہن ’ہائبرڈ‘ ہوگا کیونکہ یہ نہ تو جزوی سورج گرہن ہوگا اور نہ ہی مکمل بلکہ یہ دونوں کا مجموعہ ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران زمین کے کئی حصے تاریکی میں چلے جائیں گے جب سورج، چاند اور زمین ایک ساتھ سیدھ میں ہوں گے۔

رپورٹس کےمطابق ہائبرڈ سورج گرہن 2 گھنٹے سے زیادہ جاری رہے گا اور جب سورج مکمل طور پر ڈھک جائے گا تو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت تک رہے گا, سورج گرہن آسٹریلیا، بحرالکاہل، بحر ہند اور انٹارکٹیکا کے کچھ حصوں میں نظر آئے گا جبکہ پاکستان اور بھارت میں اسے نہیں دیکھا جاسکے گا۔

رپورٹس کے مطابق سورج گرہن دنیا کے کسی نہ کسی حصے میں 18 ماہ میں ایک بار ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ سورج کا واقعہ انتہائی غیر معمولی ہے جو ایک صدی میں صرف چند بار ہوتا ہے۔