ریاض:سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں 9پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ،4افراد زخمی ہوگئے ۔
ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے افراد عمرہ ادائیگی کے بعد ریاض جارہے تھے کہ القصیم کے قریب ان کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔
جاں بحق افراد کا تعلق ننکانہ صاحب کے نواحی گائوں اسلام نگر اور چک نمبر 18سے ہے۔مرنے والوں کی شناخت ذوالفقار علی، شہباز علی، ام عمارہ (اہلیہ شہباز علی)، عماریہ بی بی، حرم فاطمہ، محمد داؤد، تحریم فاطمہ اور حریم فاطمہ کے ناموں سے ہوئی۔تعلق دو خاندانوں سے تھا، جن میں اہلیہ، بیٹیاں اور بیٹا بھی شامل ہے۔
حادثے میں 4 پاکستانی شہری زخمی ہوئے جن کی شناخت محمد طیب، عبد الہادی، محمد شہباز اور عبد الوہاب کے ناموں سے ہوئی۔ ابتدائی طور پر حادثے کی حتمی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
