Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دنیاکے کن کن ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے ؟ | زرائع نیوز

دنیاکے کن کن ممالک میں عید الفطر منائی جا رہی ہے ؟

اسلام آباد : دنیا بھر کے مختلف ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے کل ہفتہ 22 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، یمن، بحرین، کویت میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے۔

مصر، فلسطین، لبنان، عراق، ترکیہ، انڈونیشیا اور افغانستان میں بھی آج عید ہے۔

سعودی عرب میں نمازِ عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجدِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں منعقد ہوئے۔فلسطین کے مختلف شہروں میں بھی نمازِ عید ادا کی گئی۔

ترکیہ میں آیا صوفیہ مسجد کے باہر شہریوں نے بڑی تعداد میں عید کی نماز ادا کی۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی آج نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے۔

امریکا اور کینیڈا میں تمام مسلمان اتفاق سے جمعے کو عید منا رہے ہیں۔امریکا اور کینیڈا میں مساجد اور اسلامی تنظیموں کی اکثریت نے آج جمعہ 21 اپریل کو عیدالفطر منانے کے اعلانات کیے تھے۔

(نیٹ نیوز/مانیٹرنگ ڈیسک)