Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ! | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری !

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ جلد معاہدہ ہو جائے گا۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے فنانسنگ کے بارے آئی ایم ایف کو آگاہ بھی کر دیا ہے۔

اسحاق ڈار کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 2 ارب ڈالر اور یو اے ای نے ایک ارب ڈالر فراہم کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف معاہدے کی تمام شرائط پوری ہوگئیں ہیں، امید ہے کہ آئی ایم ایف جلد سٹاف لیول معاہدہ کر کے ایگزیکٹو بورڈ سے منظور کرائے گا۔

آئی ایم ایف کا مطالبہ تھا کہ دوست ممالک پاکستان کو بیرونی فنڈنگ فراہمی سے اسے مطلع کریں۔