Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جامشورو سے سیہون جانے والی کوسٹرکو حادثہ، 6 افراد جاں بحق،10 افراد زخمی | زرائع نیوز

جامشورو سے سیہون جانے والی کوسٹرکو حادثہ، 6 افراد جاں بحق،10 افراد زخمی

سیہون : سیہون شریف،جامشورو اندس ہائی وے پر مانجھند کے قریب قلندر کے زائرین سے بھری مسافر کوسٹر الٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ،10 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد 2 خواتین اور بچے بھی شامل، جاں بحق میں 35 سالہ ہاشم خاصخیلی، 30 سالہ فریدہ، 22 سالہ نویدہ، 11 سالہ ببلو، 3 سالہ شاہزیب اور 5 ماہ کا بچہ ایان علی شامل ہیں۔

زخمیوں میں ابراہیم، اللہ ڈنو، فیاض، بختاور، نجمہ، نورزادی، شہزادی، شبنم، محمد عمر، شفیع محمد، نوید علی، شہربانو، امینہ، نشا، اویس، عذیر، دعا، روشنا سائرہ، بشرہ، فائزہ، حاجانی، زینب، آصمہ، روشن، احسان اور خورشید خاصخیلی سمیت سمیت دیگر شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمی افراد کو مانجھند اور جامشورو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مظابق حادثے کے شکار افراد کا تعلق گاؤں فلیلی واہ جامشورو کے ایک ہی خاندان سے ہیں جو سیہون شریف لعل شہباز قلندر پر منت دینے کیلئے جا رہے تھے تو تیز رفتاری کے باعت حادثہ پیش آیا۔