Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ! | زرائع نیوز

2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ!

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی سال2022 کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 2022 میں سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کو دی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں31.8 ارب ڈالرکی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت کو سب سے زیادہ سیلاب نے نقصان پہنچایا، سیلاب کی وجہ سے پاکستان میں فصلوں کی بڑی تباہی ہوئی، فصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں طلب اور رسدکا توازن خراب ہوا جس سے مقامی طور پر مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں مزید کہا کہ سال 2022 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ فنڈنگ پاکستان کے لئے کی گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک اور اس کے پارٹنرز نے پاکستان کو 5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیئے، خیبرپختونخوا میں خواتین کی صحت کیلئے پراجیکٹ جاری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالر کے رعایتی قرضے دیئے گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا میں 31.8 ارب ڈالر کی پراجیکٹ فنانسنگ کی۔

ایشیائی بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ میں عالمی سطح پر مہنگائی اور افراط زر کا ذمہ دار روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو ٹھہرایا۔

رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ عالمی سطح پر افراط زر کی وجہ ہے، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لیے ماہرین کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 2022 میں پاکستان میں سیلاب سے 1730 افراد ہلاک ہوئے، سیلاب نے پاکستان میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کو متاثر کیا اور معیشت کو 30 ارب ڈالرکا نقصان پہنچایا، سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 16 ارب ڈالرکے وعدے ہوئے جن میں سے پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر فراہم کیےگئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہےکہ اس نے اپنے پارٹنرز کے ساتھ پاکستان کو5.5 ارب ڈالر کے پراجیکٹس دیے، سال 2022 میں پاکستان کو 2.6 ارب ڈالرکے رعایتی قرضے دیے گئے۔