لاہور : مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سعودی عرب سے کل واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔
سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔
مریم نواز 11 اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔
