Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
مرتضیٰ وہاب اور شرجیل کی پریس کانفرنس پر خرم شیر کا ردعمل | زرائع نیوز

مرتضیٰ وہاب اور شرجیل کی پریس کانفرنس پر خرم شیر کا ردعمل

کراچی: تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن، مرتضی وہاب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ شرجیل میمن،مرتضی وہاب نےمعزز ججوں،عدالتوں کی پریس کانفرنس میں توہین کی ہے ،توہین آمیز گفتگو پر مرتضی وہاب کیلئے واضح ہوا وہ برسٹر کہلائے جانے کے لائق نہیں۔

خرم شیر نے کہاکہ انہیں عدالتیں صرف پیپلز پارٹی،ن لیگ کے حق میں فیصلے دیتی اچھی لگتی ہیں،فیصلوں پر اعتراضات ہیں تو ججوں کیخلاف مہم چلانے کے بجائے جیوڈیشل کؤنسل میں جائیں۔

خرم شیر زمان نے کہاکہ نجی گفتگو ٹیپ کرکے وائرل کرنا ان گھٹیا حرکات کی امید پی ڈی ایم سے رکھی جاسکتی ہے،شرجیل میمن کیلئے اگر ثاقب نثار کی گفتگو غیرائنی ہے تو اس پر تبصرے کیا آئینی ہیں؟۔

ان کاکہناتھاکہ الیکشن سے بھاگنے کیلئے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے رونادھوناشروع کردیا ہے،سیاسی شہید بن کر الیکشن میں جانا دونوں جماعتوں کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔