Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیراعظم نے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کا ٹاسک کس کو دیا ؟ پڑھیئے ؟ | زرائع نیوز

وزیراعظم نے مردم شماری پر تحفظات دور کرنے کا ٹاسک کس کو دیا ؟ پڑھیئے ؟

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم کے وفد نے حالیہ مردم شماری پر اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال بھی موجود تھے۔

تحفظات خاطرخواہ حد تک دور کرنے پر ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال کو مردم شماری پر ایم کیو ایم کے تحفظات جلد دور کرنے کی ہدایت کردی۔