Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور , پتنگ اڑانے کی وجہ سے تار گھر میں گر گئ, 7 بچے جھلس گئے | زرائع نیوز

لاہور , پتنگ اڑانے کی وجہ سے تار گھر میں گر گئ, 7 بچے جھلس گئے

لاہور : لاہور میں پتنگ اڑاتے ہوئے بچوں پر ہائی ٹینشن تار گر گئی۔

جس کے سبب گھر میں آگ لگ گئی اور 7 بچے بُری طرح جھلس گئے۔

زرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو میں بچے چھت پر پتنگ اڑا رہے تھے کہ ڈور ہائی وولٹیج تار میں پھنس گئی۔

بچوں نے ڈور کھینچنے کیلئے زور لگایا تو تار گھر پر آ گری۔

ہائی پاور کرنٹ کے سبب گھر میں آگ بھڑک اٹھی تو بچے خود کو بچا نہ پائے اور بری طرح جھلس گئے۔

ریسکیو عملے نے اطلاع ملنے پر شدید زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔