Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جیو نیٹ ورک کی قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں‌ کا مثالی اتحاد | زرائع نیوز

جیو نیٹ ورک کی قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں‌ کا مثالی اتحاد

جیو نیٹ ورک کی انتظامیہ کی جانب سے گیارہ ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی پر صحافتی تنظیموں کے مثالی اتحاد نے ایک نئی امید پیدا کردی۔

جیو انتظامیہ نے تنخواہوں میں اضافے، بروقت ادائیگی اور گریجوٹی میں اضافے کے لیے گزشتہ ماہ ملک گیر مظاہرے کرنے والے گیارہ ملازمین کیخلاف قانونی کارروائی کی۔

مذکورہ ملازمین کو عید کے روز نیشنل انڈسٹریل ریلییشن کمیشن کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوئے، جس پر کراچی یونین آف جرنلسٹ نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

نوٹس کے مطابق جمعہ بتاریخ اٹھائیس اپریل کو این آئی آر سی میں مقدمے کی سماعت تھی۔ چیئرمین این آئی آر سی نے پی ایف یو جے، کے یو جے دستور کے وکیل  اشتیاق مصطفی بخاری کی طرف سے بھرپور دلائل کے بعد جیو میں فوری طور پر مظاہروں پر پابندی کی جیو کے وکیل کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 جیو نیوز انتظامیہ کی طرف سے اپنی تنخواہوں میں اضافے کے حق میں مظاہرے کرنے والے ملازمین پر این آئی آر سی میں کیس کی سماعت اسلام آباد میں ہوئی ۔

سماعت کے دوران جیو ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے صدر پی ایف یو جے دستور حاجی نواز رضا ، صدر کراچی یونین آف جرنلسٹ فہیم صدیقی، سیکریٹری جنرل علاؤالدین خانزادہ، جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان،  سیکریٹری  کراچی پریس کلب شعیب احمد، سیکریٹری جنرل آر آئی یو جے سید قیصر عباس شاہ ، سینئر صحافی وقار بھٹی، اظہر حسین، مظہر عباس اور سلیمان سعادت خان  موجود تھے۔