Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی ایئر پورٹ پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تعاون کی ہدایت | زرائع نیوز

کراچی ایئر پورٹ پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تعاون کی ہدایت

کراچی : سوڈان میں پھنسے پاکستانیوں کے انخلا کے معاملے پر وزارتِ خارجہ نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے احکام جاری کردیے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق یومیہ 2 پروازیں چلا کر پاکستانیوں کو سوڈان سے لایا جائے گا۔

پی آئی اے، سی اے اے، اےایس ایف، ایف آئی اے اور اوور سیز پاکستانی فاؤنڈیشن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔کراچی ایئر پورٹ پر سوڈان سے آنے والے پاکستانیوں کی مدد کے لیے تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق سی اے اے طیاروں کی پارکنگ اور مسافروں کے لیے میڈیکل سروسز فراہم کرے گا، سی اےاے جہازوں کی ری فیولنگ کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔ایف آئی اے کو سوڈان سے کراچی ایئر پورٹ لائے گئے ہم وطنوں کی امیگریشن کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔