Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
10 لاکھ گھر کم گنے گئے: مصطفیٰ کمال | زرائع نیوز

10 لاکھ گھر کم گنے گئے: مصطفیٰ کمال

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ مردم شماری میں تقریباً 10 لاکھ گھروں کو کم گنا گیا۔

کراچی میں ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ جب گھر ہی نہیں گنے تو انسانوں کو کیسے گنو گے۔انہوں نے کہا کہ 51 ایسے سیشنز ہیں جو مردم شماری کے موضوع پر کیے گئے، 3 مہینوں سے خود کو گنوانے کے لیے پورے ملک کے چکر کاٹنے پڑ رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کیا اور کہا آپ کی نشاندہی سے اور جگہوں کا بھی ہمیں پتہ چلا۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ ہماری شکایت پر کچھ لوگ ناراض بھی ہوئے، سب نے شور مچانا شروع کر دیا کہ ایم کیو ایم نے کراچی کا سودا کیا، ایم کیو ایم کے علاوہ کوئی بھی جماعت شہر کے ساتھ مخلص نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہماری نسلوں کے مسئلے پر بیان بازی ہو رہی ہے، کیا ہمارے علاوہ کسی نے نادرا اور کے الیکٹرک کو خط لکھا کہ ہمیں ڈیٹا دو۔