Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لیاقت آباد کی عمارت میں آتشزدگی، میاں، بیوی و 3 بچے جھلس گئے | زرائع نیوز

لیاقت آباد کی عمارت میں آتشزدگی، میاں، بیوی و 3 بچے جھلس گئے

کراچی: لیاقت آباد 10 نمبر انڈر پاس کے قریب 3 منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی، میاں بیوی اور 3 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

پلاٹ نمبر 10/712 پر قائم 3 منزلہ عمارت میں آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ، رینجرز اور ایدھی رضا کار پہنچے، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹےبعد آگ پر قابو پالیا، زخمیوں کو سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت 50 سالہ سلیم اکرم الدین، ان کی اہلیہ 48 سالہ امرین، 3 بچے 18 سالہ حفظہ، 12 سالہ مریم اور 14 سالہ سفیان کے ناموں سے ہوئی۔

آگ سے پہلی، دوسری اور تیسری منزل پر موجود فرنیچر جلکر خاکستر ہوگیا۔