Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
پختونخوا میں فورسز نے ایک ماہ میں کتنے شرپسند وں کو واصل جہنم کیا؟ رپورٹ آگئی | زرائع نیوز

پختونخوا میں فورسز نے ایک ماہ میں کتنے شرپسند وں کو واصل جہنم کیا؟ رپورٹ آگئی

پشاور: خیبرپختونخوا سکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں سے متعلق ایک ماہ کی رپورٹ جاری کر دی ہے،رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مختلف کارروائیوں میں 46شرپسندوں کو ہلاک کیا۔

باجوڑ، خیبر، سوات، بنوں، لکی مروت اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا، شمالی وزیرستان اور خیبر میں بھی آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 136 آپریشن کئے، مختلف کارروائیوں کے دوران ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں کے 306 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار دہشت گردوں سے باردوی مواد اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا، ایک ماہ میں گرفتار دہشت گردوں سے 2 ہزار 975 کلاشنکوفیں اور 18 ہزار 388 رائفلیں برآمد کی گئیں۔ دہشت گردوں سے 159 پستول، 2 ہزار 274 بھاری ہتھیار، 83 پستول 12 ایم ایم بھی برآمد ہوئے ہیں، 74 راکٹ لانچرز، 67 دستی بم، 8 مارٹر گولے، 5 لائٹ مشین گنز اور 4 بارودی سرنگ بم برآمد کر لئے گئے ہیں۔