Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
سوات میں 2 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے | زرائع نیوز

سوات میں 2 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے

سوات : سوات اور ملحقہ علاقوں میں دو مرتبہ زلزلہ کے جھٹکےمحسوس ہوتے ہی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارات سے کھلے مقامات پر نکل آئے ۔

گزشتہ روز سوات اور ملحقہ علاقوں میں پہلی مرتبہ 4.1شدت کا زلزلہ آیا جس کی زمینی گہرائی 110 کلو میٹر اور زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ زلزلہ پاک افغان بارڈر پر کوہ ہندوکش ریجن میں آیا تھا دوسری مرتبہ 3.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کی زمینی گہرائی 83 کلو میٹر اور اس کا مرکز خیبر پختونخوا کے علاقے مردان کا شمال مشرقی حصہ تھا۔

زلزلہ سے ابتدائی طورپر کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔