Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ٹو ئٹر ملازمین کے لئےکیا نئی مشکل کھڑی ہونے والی ہے ؟ | زرائع نیوز

ٹو ئٹر ملازمین کے لئےکیا نئی مشکل کھڑی ہونے والی ہے ؟

لندن : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے نئی مشکل کھڑی کرنے جا رہے ہیں۔ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی 50 فیصد افرادی قوت کو فارغ کرنے کے بعد اب کمپنی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے ایک اور سخت اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹوئٹر کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کو والدین بننے پر تنخواہ کے ساتھ چھٹیاں (پیڈ پیٹرنل لیوز) کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر اب اپنے ملازمین کو والدین بننے پر 20 ہفتوں (چار ماہ) کی بجائے 2 ہفتوں کی چھٹی دے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق والدین کی چھٹیوں کی پالیسی میں تبدیلی سے متعلق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک ٹوئٹر کمپنی کی پوری کمیونیکیشن ٹیم سمیت 50فیصد ملازمین کو فارغ کر چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر ملازمین کو پہلے والدین بننے پر 20 ہفتوں کی چھٹیاں بمعہ تنخواہ ادا کی جا رہی تھیں، چھٹیوں کی پالیسی میں یہ نئی تبدیلی اخراجات بچانے کے لیے کی جا رہی ہے۔دوسری جانب ایلون مسک کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو چلانے کے لیے زیادہ ملازمین کی ضرورت نہیں ہے۔