Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زارا نور عباس اور ہارون کادوانی کا ڈرامہ "جھوم " کا "او ایس ٹی"کا ٹریلر جاری | زرائع نیوز

زارا نور عباس اور ہارون کادوانی کا ڈرامہ “جھوم ” کا “او ایس ٹی”کا ٹریلر جاری

کراچی :پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور ہارون کادوانی کے نئے ڈرامہ سیریل “جھوم” کا “اوایس ٹی” ریلیز کردیا گیا۔

جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جا رہاہے۔

زرائع کے مطابق ہارون کادوانی نے ہٹ فلم روپوش میں اداکاری سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اب زارا نور عباس کے مدمقابل کام کرتے نظر آئیں گے۔

دونوں اداکاروں کی غیر روایتی جوڑی سے متعلق سوشل میڈیا صارفین پہلے ہی تبصرے کر رہے تھے کیونکہ زارا نور عباس اور ہارون کادوانی کی عمر میں اچھا خاصہ فرق ہے۔

دونوں ستاروں کے درمیان کیمسٹری ان کے نئے پروجیکٹ جھوم میں اچھی لگ رہی ہے ۔

جھوم کا ٹیزر پہلے ہی منظر عام پر آ چکا ہے اور اس نے لوگوں کو محظوظ کیا تھا اور اب اس کا” او ایس ٹی ” بھی جاری کردیا گیا ہے۔

جسے شمائلہ رحمت حسین نے گایا اور کمپوز کیا ہے جبکہ اسے علی عباس زیدی نے لکھا ہے۔ اس گانے کا عنوان” ملاقات” ہے۔