Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
محمودآباد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی | زرائع نیوز

محمودآباد میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

کراچی: محمودآباد میں واقع گھر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پہنچی، لاش اور زخمی کو اسپتال روانہ کیا، جاں بحق شخص کی شناخت 45 سالہ فیض، زخمی کی شناخت 40 سالہ منور کے نام سے ہوئی، دھماکے سے گھر کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید نوعیت کا تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

متضاد اطلاعات ہیں کہ گھر کے اندر گیس سلینڈر پھٹا ہے یا لائن میں گیس جمع ہونے سے دھماکہ ہوا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق کچھ ایسے شواہد ملے ہیں، جو کسی اور طرف اشارہ کررہے ہیں، بی ڈی ایس کو طلب کرلیا گیا۔