Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36ہزار354ہوگئی : ادارہ شماریات | زرائع نیوز

پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36ہزار354ہوگئی : ادارہ شماریات

اسلام آباد: ملک میں7ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے ہیں جن کے مطابق پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36ہزار354 ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 11کروڑ 93 لاکھ1 ہزار782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔ سندھ میں5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار512 افراد کو گنا جا چکا ہے ۔

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 1 کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو گنا جا چکا ہے جو ملک کاآبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا شہر ہے ۔

کراچی بدستور ملک کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا شہر ہے جس میں 1 کرو ڑ 84 لاکھ60 ہزار641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔