Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں کارکن سڑکوں پر آگئے | زرائع نیوز

عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں کارکن سڑکوں پر آگئے

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں نیب راولپنڈی کے میلوڈی آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔

جس کے دوران 10 کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیب راولپنڈی کے آفس کے باہر پولیس، اسپیشل برانچ اور ایف سی اہلکار موجود تعینات تھے۔

لاہور میں بھی کارکنان عمران خان کی گرفتاری کی خبر سن کر سڑکوں پر آگئے۔

تحریک انصاف کے کارکنان ، اکبر چوک ٹاونشپ، لبرٹی چوک ، زمان پارک اور مختلف علاقوں میں احتجاج کر رہے ہیں۔

کراچی کی شارع فیصل پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی۔

مظاہرین نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کیا جبکہ اسٹریٹ لائٹ کے کھمبوں کو توڑ دیا گیا ہے۔

شارع فیصل پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے گاڑیوں پر بھی پتھراؤ کیا جبکہ اس دوران سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک بھی معطل ہوگئی۔

مشتعل مظاہرن کے پتھراؤ کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی۔