Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عمران کی گرفتاری قابل مذمت،احتجاج کی آڑمیں شہر کوجلانے نہیں دینگے،آفاق احمد | زرائع نیوز

عمران کی گرفتاری قابل مذمت،احتجاج کی آڑمیں شہر کوجلانے نہیں دینگے،آفاق احمد

کراچی : چیئر مین آفاق احمد نے عمران خان کی گرفتاری پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی عدالت کے احاطے سے جس انداز میں گرفتاری کی گئی وہ نامناسب ہے،جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ِ ،نیب اور اس کے معاونت کرنے والے اداروں کو اعلیٰ عدلیہ کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہیے تھا۔

آفاق احمد نے کہا کہ احتجاج جمہوری روایات کا حصہ ہے لیکن اسے پر امن رہنا چاہیے اسے کراچی کی عوام اور انکی املاک لوٹنے کا زریعہ نہیں بناناچاہیے۔

آفاق احمد نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ کراچی میں کسی بھی احتجاج کو پر امن رکھنے کو یقینی بنائیں۔

آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم اس شہر میں کسی بھی زبان بولنے کے خلاف نہیں ہیں، لیکن اگر احتجاج کی آڑ میں کراچی کی عوام یا انکی املاک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی توبر داشت نہیں کیا جائیگا۔