Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ریلی ختم، اب شریف خاندان کے لیے شکنجہ تیار | زرائع نیوز

ریلی ختم، اب شریف خاندان کے لیے شکنجہ تیار

اسلام آباد: نیب نے نواز شریف اور دیگر کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کی دوبارہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آج نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں حدیبہ پیپر مل کی تحقیقات کے لئے اپیل دائر کرنے کی منظوری کا امکان ہے ،، چئیرمین نیب کی سربراہی میں ای بی ایم میں ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر شریک ہوں گے ،، حدیبیہ پیپر مل کی اپیل کا فیصلہ سپریم کورٹ کے حالیہ احکامات کی روشنی میں کیا جارہا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کانام ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں میں شامل ہے نیب نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر نہیں کی تھی ،، حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف کو بھی تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس دن دو بجے شروع ہوگا