کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کا نیا روپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی طلبہ تنظیم کے زیر اہتمام کراچی یونیورسٹی میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر فاروق ستار سبز رنگ کے کرتے اور قائد اعظم کی ٹوپی میں نمودار ہوئے۔
ڈاکٹر فاروق ستار کے حیرت انگیز روپ کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں صارفین نے انہیں علیحدہ علیحدہ کیپشنز کے ساتھ شیئر کیا اور خوب مذاق بنایا۔
افسوس اس امر کا ہے کہ فاروق ستار کے روپ کو دیکھتے ہوئے بہت سارے لوگوں نے قائد اعظم کی توہین کی اور مزاحیہ جملے کسے، اس موقع پر لوگوں نے خوب ہنس کر انجوائے بھی کیا۔

دوسری جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ علم کی روشنی سے ہی ملک ترقی اور خوشحالی کے نئے سنگِ میل عبور کرسکتا ہے، آج کراچی کا نوجوان تعلیم حاصل کررہا ہے تو وفاق خود کراچی آکر ہماری بات کو سنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نظر انداز کرکے ملکی معیشت کا پیہہ نہیں چلایا جاسکتا اور نہ ہی اس ملک کو قائد اعظم کو وژن کے عین مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔
