کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے شاہ لطیف اور قائد آباد تھانے میں درج عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں نامزد 5 ملزمان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔
کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو شاہ لطیف اور قائد آباد تھانے میں درج عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات میں نامزد 5 ملزمان نے کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے 10 ہزار کے مچلکوں کے عوض ملزمان کی عبوری ضمانت منطور کی۔ عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت تک پولیس کو ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔
